بریلی میں ٹرک سے ٹکر کے بعد بس میں بھیانک آگ،24افراد زندہ جل کر ہلاک

بریلی: اترپردیش میں بریلی کے بتھرا چین پور علاقے میں ٹرک سے زبردست ٹکر ہوجانے کے بعد ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس میں آگ لگ گئی جس میں 24 افراد جل کر ہلاک اور 13 دیگر شدید طور پر جھلس گئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ رات تقریباً ایک بجے دہلی سے گونڈا جارہی بس کو نیشنل ہائی وے پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ جس سے ڈیزل ٹینک پھٹ گیا اور بس میں آگ لگ گئی۔آناًفاناًمیں آگ نے خطرناک شکل اختیار کر لی اور مسافروں کو بس سے باہر نکلنے کا موقع بھی نہیں مل سکا اور 24 افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔
بس میں 37 مسافر سوار تھے۔ جس وقت یہ ٹکر ہوئی تو بس کے تمام مسافر گہری نیند میں تھے۔انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ جوگیندر سنگھ دیگر حکام کے ساتھ موقع پر پہنچے اورفائر برگیڈ کے اہلکاروں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔ زخمیوں میں چندافراد کی حالت نازک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے بس سے 24 لوگوں کی لاشیں باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مسافروں کو بس سے باہر نکلنے کا موقع بھی نہیں ملا اور بس پوری طرح جل کر خاک ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے سے ٹرک کا بھی اگلا حصہ جل گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atleast 22 passengers burnt alive in truck bus collision in bareilly in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply