لکھنؤ میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کا نام ووٹر لسٹ سے حذف کر دیا گیا

لکھنؤ: (یو این آئی) طبیعت ناساز ہونے کے سبب سرگرم سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے سابق وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بزرگ لیڈر اٹل بہاری باجپئی کا نام اترپردیش میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کی ووٹر لسٹ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ لکھنؤ میونسپل کارپوریشن کیلئے ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے دوران پایا گیا کہ مسٹرباجپئی نے گزشتہ ایک عشرے سے زائدعرصہ سے لکھنو میں رہائش اختیار نہیں کی ہے اور اس دوران نہ ہی انہوں نے کسی الیکشن میں ووٹ ڈالا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سابق وزیر اعظم کا نام ووٹر لسٹ سے ہٹادیا گیاہے۔ ووٹر لسٹ میں درج مسٹر باجپئی کے پتہ پر اس وقت کسان سنگھ کا دفتر ہے۔ زونل افسر اشوک سنگھ کے مطابق باجپئی گزشتہ 10 سال سے شہر میں نہیں آئے ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مسٹرباجپئی بابو بنارسی داس وارڈ کے رہنے والے ہیں اور ان کی قیام گاہ لکھنؤ میں باس منڈی میں واقع مکان نمبر 1۔92/98 تھی۔ واضح رہے کہ 2004 لوک سبھا الیکشن کے بعد سے ہی مسٹر باجپئی سرگرم سیاست سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ فی الحال وہ راجدھانی دہلی میں رہتے ہیں۔ صحت خراب ہونے کے سبب وہ زیادہ کسی سے ملاقات بھی نہیں کرتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atal bihari vajpayees name removed from voters list in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply