اٹل بہاری باجپئی کے آخری رسوم ادا کر دیے گئے،بیٹی نمیتا نے اگنی دی

نئی دہلی: سمرتی استھل میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میںسابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی کے آخری رسوم ادا کر دیے گئے۔ ان کی بیٹی نمیتا نے زار و قطا روتے ہوئے ان کو اگنی دی۔

اس موقع پر آنجہانی کے افراد خاندان کے علاوہ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امیت شاہ، سابق نائب وزیر اعظم لال کشن آڈوانی، راجیہ سبھا چیرمین وینکیا نائیڈو، سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ ، کانگریس صدر راہل گاندھی، مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ، وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ اور مختلف ریاستوں کے وزراءاعلیٰ اور سیاسی لیڈران موجود تھے۔

اس سے قبل دین دیال اپادھیائے مارگ پر واقع بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں عوامی دیدا رکے لئے ان کا جسد خاکی رکھا گیا جہاں سیاسی و مختلف شعبہ حیات کی ملکی و غیر ملکی شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا ۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند،وزیراعظم نریندرمودی ،سابق صدرجمہوریہ پرنب مکھرجی ،سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ،سابق نائب وزیراعظم لال کرشن آڈوانی ، یو پی اے کی چیئرپرسن سونیاگاندھی ،مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ ،وزیرخارجہ سشما سوراج ،ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالن،آندھر پردیش کے وزیر اعلیٰ چند ر بابو نائیڈو، کیرل کے گورنر پی ستیہ ویسم ، تمل ناڈو کے گورنر بنواری لال پروہت، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، کمیونسٹ رہنما سیتا رام یچوری ، شبانہ اعظمی، جاوید اختر،ہیما مالنی ،کئی وزرائے اعلیٰ ، اور سرکردہ شخصیات نے باجپئی کے جسدخاکی پر گلہائے عقیدت چڑھائے۔

اور وہاں سے پھر باجپئی امر رہے کے نعروں کی گونج میںسابق وزیرا عظم کا آخری سفر شروع ہوا۔ ان کی ارتھی کے جلوس کودیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا تھا گویا انسانی سیلاب آگیا ہے ۔

آخری رسوم میں شرکت کرنے والی غیر ملکی شخصیات میں شاہ بھوٹان جگمے کھیسر نامگیل وانگ چک،پاکستان کے وزیر قانون علی ظفر،خارجہ ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل اور وزارت قانون کے افسران،بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ابوالحسن محمود علی اور سری لنکا کے نگراں وزیر خارجہ لکشمن کیریلا شامل تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Atal bihari vajpayee last rites daughter namita lights pyre in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply