اتراکھنڈ میں بس کھائی میں جا گری،14ہلاک

دہرہ دون: اترا کھنڈ کے اتر کاشی ضلع میں ایک بس 150فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس میں کم ا زکم14افراد ہلاک ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اشیش چوہان کے مطابق یہ پرائیویٹ بس اتراکشی ضلع میں جانکی چٹی سے وکاس نگر جارہی تھی کہ دمتا کے قریب ایک اندھا موڑ کاٹتے ہوئے ایک کھائی میں جا گری۔

حادثہ میں 12افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ2 دیگر ایک قریبی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔بس میں 30سے زائد مسافر تھے ۔ریسکیو ٹیم مقامی باشندوں کی مدد سے باقیوں کی تلاش کر رہی ہیں کیونکہ کچھ لاشوں یا زخمیوں کو جھاڑیوں میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر سے دہرہ دون روانہ کر دیا گیا۔دیگر کم زخمیوںکو رشی کیش کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور جولی گرانٹ میں ہمالین ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At lest 14 killed another 14 injured as bus falls down 150 metre gorge in uttarakhand in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment