کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی، دو افراد ہلاک

کولکاتا: جنوبی کولکاتا کے ایک ہوٹل میں آ گ لگنےسے دو افراد ہلاک اور کم سے کم 6افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ گولڈن پارک ہوٹل میں آتشزدگی کا یہ واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب میں تین بجے پیش آیا۔ہوٹل سے سے 31افراد کو زندہ بچا لا گیا تاہم ان میں سے 6 افراد جھلس گئے ۔ انہیں ایس ایس کے ایم اسپتال منتقل کردیاگیا۔
فائر بریگیڈ کی دس گاڑیوں نے موقع واردات پر پہنچ کر آگ پر قابوپایا۔آگ لگنے کی وجہ سے معلو م کرنے کیلئے فارنسک ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ہلاک شدگان کی شناخت انوپ اگروال اور جگل کشور گپتا کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least two killed in fire at south kolkata hotel in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply