دہلی سڑک حادثہ میں سابق چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کے چار رشتہ دار سمیت 6ہلاک

نئی دہلی:مشرقی دہلی سے قومی شاہراہ نمبر 24 پر کلیان پوری کے نزدیک منگل اور بدھ کی درمیانی شب میں تقریباً تین بجے ای بھیانک سڑک حادثہ میں اس وقت چھ افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جب ایک تیز رفتار ٹرک ڈیوائیڈر پار کرکے مخالف سمت سے آرہی انووا کار سے ٹکرا گیا ۔
ہلاک شدگان میں سابق چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی کے چار رشتہ دار پھوپی زاد بھائی قمر عباس زیدی، انجم فاطمہ زیدی، جوہی فاطمہ زیدی اور اظہر عباس زیدی شامل ہیں۔ ہلاک شدگان میں ڈرائیور بھی شامل ہے ۔ اس کی شناخت معراج ساکن ملیانہ کے طور پر کی گئی ہے۔ اس گاڑی میں9افراد سوار تھے۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ ان پانچوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔میرٹھ کے گھنٹہ گھر کے قریب قانون گویان چوڑا کنواں کے رہائشی قمر عباس زیدی ولد قیصر عباس (ریٹائرڈ کورٹ پیشکار) نسیم زیدی کے پھوپی زاد بھائی تھے اور یران سے آرہی اپنی بھابی کو لینے کے لیے منگل کی شب 9بجے اپنی بیوی انجم فاطمہ زیدی، بیٹی جوہی اور بیٹا اظہر و علی زیدی کےساتھ میرٹھ سے دہلی گئے تھے اور بھابی اور ان کے بچوںکو لے کر میرٹھ واپس جارہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق پانچ لوگ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹکر ہونے کی آوازا تنی تیز تھی کہ ایسا لگا کہ گویا بم پھٹا ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least six dead as vehicles collide on nh 24 in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply