راجستھان و اتر پردیش میں گھنے کہرے کے باعث سڑک حادثات میں9ہلاک

نئی دہلی: راجستھان اور اترپردیش میں زبردست دھند چھا جانے کے باعث مختلف سڑک حادثوں میں کم ا زکم 9افراد ہلاک اور12دیگر زخمی ہو گئے۔ راجستھان سے موصول اطلاع کے مطابق ریاست کے ضلع بھرت پور میں آج صبح دھند کی وجہ سے دو الگ الگ حادثات میں چھ افراد ہلاک ہو گئے اور نصف درجن افراد زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق آگرہ۔جے پور قومی شاہراہ نمبر 11 پر سخت کہرا ہونے کی وجہ سے ندبئی تھانہ علاقہ کے سیبلہ میں دو ٹرکوں کے درمیان پھنس جانے سے ایک ٹرک ڈرائیور ونیت ٹھاکر کی موقع پر موت ہو گئی۔ جبکہ ایک دوسرے حادثہ میں،جو تھانہ بیرکے موردا گاؤں کے نزدیک پیش آیا، گھنے کہرے کے باعث نصف درجن ٹرک ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس میں پانچ افرادموقع پر ہی ہلاک اورسات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
ان دونوں سڑک حادثوں میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں کو متعلقہ تھانہ علاقوں کے اسپتالوں میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجایا گیا اور زخمیوں کو ضلع ہیڈ کوارٹر کےاسپتال میں داخل کرایا گیا۔ دوسرے حادثہ میں پانچوں ہلاک شدگان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو پائی ہے۔اترپردیش کے الہٰ آاباد سے آمدہ اطلاع میں بتایا گیا کہ خراب روشنی کے باعث وہاں ایک ٹرک سڑک کے کانرے جارہے کچھ لوگوں پر چڑھ گیا جس میں 3افراد ہلاک اور6دیگر زخمی ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 9 killed dozen injured in road accidents due to fog in rajasthan an up in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply