چھتیس گڑھ میں بھلائی اسٹیل پلانٹ میں بھیانک آتشزدگی،9ہلاک14جھلس گئے

رائے پور(چھتیس گڑھ) : چھتیس گڑھ کے درگ ضلع میں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا( سیل) کی زیر ملکیت بھلائی اسٹیل پلانٹ میں ایک طاقتور دھماکہ میں کم ا زکم9افراد ہلاک اور14دیگر زخمی ہو گئے۔

درگ رینج کے انسپکٹر جنرل آف پولس جی پی سنگھ کے مطابق یہ دھماکہ ریاستی دارالخلافہ رائے پور سے30کلومیٹر کی دوری پر واقع قصبہ بھلائی میں لگے پلانٹ کے کوک اوون سیکشن سے جوڑنے والی ایک گیس پائپ لائن میں ہوا۔

دھماکہ میں کم ا زکم9افراد جل کرہلاک ہو گئے جبکہ14جھلس گئے جن میں سے کچھ کی حالت مخدوش بتائی جاتی ہے۔سیل نے ایک بیان میں کہا کہ معمول کے مطابق پلانٹ کے رکھ رکھاؤ کا کام انجام دینے کے دوران گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی ۔

وہاں کام کر رہے کچھ مزدور اس آگ کی زد میں آگئے۔اور اب تک9افراد دم توڑ چکے ہیں جبکہ باقی14کا علاج چل رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 9 killed 14 injured in blast at bhilai steel plant in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply