کیرل و تمل ناڈو میں اوکھی طوفان کا قہر،16ہلاک،اب رخ لکش دیپ کی جانب

کنیا کماری /چنئی : تمل ناڈو اور کیرل میں تباہی مچاتے ہوئے اوکھی طوفان نے 16افراد کو لقمہ اجل بنانے کے بعد مزید شدت پکڑ کر تباہ کن طوفان کی شکل اختیار کر لی۔ اور اب اس نے بحیرہ عرب کیجانب بڑھنا شروع کر دیاہے۔
طوفان کے باعث پھنس جانے والے ماہی گیروں کو بچانے کے لیے بحریہ کی خدمات طلب کر لی گئیں۔لکش دیپ کی طرف رخکر لینےوالا یہ طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔اس لیے وہاں ریڈ وارننگ جاری کر دی گئی۔ رات بھر ہونے والی طوفانی بارش اور مزید ہونے کے امکان کے پیش نظر کیرل کے دارالخلافہ تریوندرم آنے اور وہاں جانے والی متعدد ڑٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں ،کئی منسوخ کر دی گئیں اور کئی ٹرینوں کے اوقات تبدیل کر دیے گئے۔
لکشدیپ کے کالپینی جزیے میں 5ماہی گیری کشتیاں ڈوب گئیں ۔تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے طوفان کاجائزہ لیا اور نیشنل ڈزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے سربراہ سے بات کی۔

Title: at least 9 dead in tamil nadu kerala rain cyclone ockhi | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply