راجستھان میں ٹائر پھٹنے سے کار حادثہ کی شکار،5خواتین سمیت8ہلاک

جے پور:راجستھان کے چورو ضلع میں سڑک حادثے میں پانچ خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ سردار شہر کے گاوں ہریاسر کے میدھا ہائی وے پر ٹویرا گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے ہوا۔ ٹائر پھٹنے کے بعد وہ یک اسکورپیو کار سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں دونوں گاڑیوں میں سوار لوگوں میں سے آٹھ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
پولس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین، دو بچے اور ایک بزرگ شخص اور زخمیوں میں پانچ خواتین اور سات مرد شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 8 included 5 women killed in road accident in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply