تلنگانہ میں دو مختلف سڑک حادثات میں سات ہلاک

حیدرآباد:تلنگانہ میں مختلف سڑک حادثات میں سات افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ رنگاریڈی ضلع کے ندی گام زون میں کل رات ایک گاڑی نے کھڑی لاری میں ٹکر مار دی جس سے دو خواتین سمیت پانچ لوگوں کی موت ہو گئی۔ کار میں سوار لوگ حیدرآباد سے کرنول جا رہے تھے۔ حادثے میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر کی موت ہسپتال لے جانے کے دوران ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ایک دیگرسڑک حادثہ میں حیدرآباد میں تیکوگوڈا کے قریب بیرونی رنگ روڈ پر آج ایک گاڑی کے روڈ ڈیوائیڈر میں ٹکر مارنے سے دو لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

Title: at least 7 killed in two different road accidents in telangana | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply