ہماچل میں بس کھائی میں جاگری ،7ہلاک21زخمی

شملہ: جمعہ کی صبح شملہ سے تھوڑا آگےتھیوگ کے قریب گجیہری میں ہماچل روڈ ٹرانسپورٹ کی ایک بس سڑک سے پھسل کر گہرے کھڈ میں جاگری جس میں کم ا زکم 7افراد ہلاک اور21دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ بس شملہ سے روہرو تحصیل میں ٹیکر کے شرونتھا گاؤں جا رہی تھی ۔شدید زخمیوں کو شملہ میں اندرا گاندھی میڈیکل کالج ہاسپٹل بھیج منتقل کر دیا گیا۔تمام ہلاک شدگان اور زخمیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

حادثہ کی وجوہ معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ بس اتنا معلو م ہوا ہے کہ ڈرائیور کا ہاتھ اسٹئیرنگ وہیل پر بہک گیا تھا جس سے بس سڑک سے اتر کر لڑھکتے ہوئے نیچے کھڈ میں جا گری۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 7 killed in shimla bus accident 21 injured in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply