اڑیسہ میں بس ندی میں جا گری، 7 ہلاک 30زخمی

پوری:اڑیسہ کے پوری ضلع میں کونارک کے قریب ایک بس نہر میں جا گری جس میں کم از کم7 ہلاک اور 30دیگر زخمی ہو گئے۔ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ جگن ناتھ پردھان نے کہا کہ یہ بس استارنگ سے پارا دیپ جا رہی تھی کہ جیونتی چوراہے پر جیسے ہی پہنچی اسٹئیرنگ وہیل ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گیا اور بس عدم روازن کا شکار ہو کر پلٹ گئی اور نہر میں جا گری۔
بس کنڈکٹر، ہیلپر اور5 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔تمام زخمیوں کو کاکت پور اسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں 20زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ ہے۔انہیں اڑیسہ کے دارالخلافہ بھونیشور کے مختلف اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 7 killed 30 injured as bus overturns in odishas astaranga in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply