بہار میں سیلاب کی تباہکاریاں جاری،60سے زائد ہلاک،29لاکھ بے گھر

پٹنہ:بہار میں سیلاب کی تباہکاریاں جاری ہیں اور اس سیزن میں آنے والے سیلاب میں اب تک60سے زائد افراد ہلاک اور29لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔سب سے زیادہ اموات پورنیہ میں ہوئیں جہاں 24افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ کٹیہار میں15سوپول میں8،کشن گنج میں 5مدھے پورہ میں 4، گوپال گنج میں 2اور ارریہ اور سہرسہ میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔
بھاگلپور ضلع کے کہل گاؤں میں گنگا،سیوان ضلع کے برولی اور گنگ پور سسوان میں گھاگرا،بینی باد میں باگ متی، کھگڑیا ضلع کے بال تارا اور کٹیہار ضلع کے کورسیلا میں کوسی اور کٹیہار ضلع کے ہی جھاوا میں مہا نند ندیاں خطرے کے نشان سے کافی اوپر بہہ رہی ہیں۔سیلاب کے باعث 12اضلاع پورنیہ،کشن گنج، ارریہ، دربھنگہ ،مدھے پورہ، بھاگلوپور ، سوپول، سہرسہ ،کٹیہار، گوپال گنج، مظفر پور اور مشرقی چمپارن کے کی 68تحصیلوں کے2220دیہات میں 29لاکھ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 60 killed and 27 lakh people affected in bihar flood in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply