مہاراشٹر کے وردھامیں فوج کے گولہ بارود ڈپو میں دھماکہ،6ہلاک

ناگپور: مہاراشٹر کے وردھا میں منگل کے روز فوج کے گولہ بارود ڈپو میں ہونے والے دھماکہ میں کم ا زکم6افراد ہلاک اور 10سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔

یہ دھماکہ پلگاؤں سینٹرل ایمونیشن ڈپو میں صبح سات بجے اس وقت ہوا جب پرانا گولہ بارود ضائع کرنے کے دوران بارود سے بھرا ایک باکس بارود الٹتے وقت دھماکہ سے پھٹ گیا۔

جس میں چار افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر اسپتال میں زخموں کیتاب نہ لاکر چل بسے۔ہلاک اور زخمی افراد اسی ڈپو کے ملازم بتائے جاتے ہیں۔

پولس افسر نکھل پینگلے نے کہا کہ جس میدان میں یہ گولہ بارود ناکارہ کیا جارہا تھاوہاں 10تا 15مزدور موجود تھے۔اس سے قبل بھی 2016میں پلگاؤں کے اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ہو چکا ہے جس میں16افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 6 killed in explosion near ordnance depot in maharashtra in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment