تلنگانہ بس حادثہ میں57ہلاک12زخمی

حیدر آباد: سرکاری ذرائع کے مطابق تلنگانہ صوبہ کے جگتیال ضلع میں ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایک بس پھسل کر کھائی میں گر گئی جس میں کم ا زکم57مسافر ہلاک اور12زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ بس کونڈا گٹو سے جگتیا واپس جارہی تھی کہ شنی واڑا پیٹ گاو¿ ں کے قریب اس کے بریک خراب ہو گئے اور وہ گھاٹ رو ڈ سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری۔

جگتیا کے ڈسٹرکٹ کلکٹر اے شرت نے بتایا کہ بس میں 70 شردھالو سوار تھے جو منگل ہونے کے باعث پوجا کے لیے ایک مندر کے درشن کر کے واپس جارہے تھے کہ دوپہر 11بج کر45منٹ پر گھاٹ روڈ پر یہ دلخراش سانحہ ہو گیا

۔انہوں نے کہا کہ ہلاک شدگان میں 6بچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ چندر شیکھر راو¿ نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو5-5لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 57 killed 12 injured as bus falls into valley in telangana in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply