راجستھان میں ٹرک ٹریکٹر سے ٹکرا گیا، پانچ ہلاک، 19 زخمی

جے پور:راجستھان کے باراں ضلع میں اتوار کو رات دیر گئے ایک ٹرک اور ٹریکٹر کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہوئے تمام 19 لوگوں باراں کے ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں میں 17 خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق کل آدھی رات کے قریب آورا سے لگن بھر کر واپس آ رہے ایک ٹریکٹر کو داملا کے قریب ایک ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے ٹریکٹر میں سوار مدن مالی، روی شنکر سین، بھوریا، کیسربائی اور دیپکا مالی کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی ۔ حادثے کے بعد وہاں سے گزر رہے راہگیروں نے مدد کرتے ہوئے زخمیوں کو اپنی گاڑیوں سے ہسپتال پہنچانا شروع کر دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 5 persons killed in truck tractor collision in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply