ٹرین کی زد میں آکر پانچ افرا د ہلاک

الہ آباد:  مغل سرائے۔ الہ آباد ریلوے روٹ پرمانڈا ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ایک ریل حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ سرکاری ریلوے پولیس نے آج بتایا کہ یہ تمام افراد ممبئی جانے والی بھاگلپور لوک مانیہ تلک ایکسپرس پر سوار تھے اور ٹرین کے انجن میں آگ لگنے کی افواہ پھیلنے پر بام پور ریلوے کراسنگ کے نزدیک ٹرین سے کود گئے لیکن ان میں سے چار دوسری سمت سے آرہی ہوڑہ جانے والی ٹرین کالکا میل کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت بسنتی دیوی کے طور پر ہوئی ہے ، وہ پٹنہ کی رہنے والی تھی۔ دیگر لوگوں کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے۔ ریلوے نے معاملے کی تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔ اس حادثے کی وجہ سے ہوڑہ دہلی روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت کچھ دیگر کے لئے متاثر ہوئی۔(یواین آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 5 killed in up rail accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply