لکھنؤ کے چار باغ علاقہ کے دو ہوٹلوں میں آتشزدگی،5ہلاک

لکھنؤ: لکھنؤ کے چار باغ علاقہ کے دو ہوٹلوں میں منگل کی صبح زبردست آتشزدگی سے پانچ افراد زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

موصول اطلاع کے مطابق آگ صبح تقریباً 6بجے ایس ایس جے انٹرنیشنل ہوٹل کی ،جوکہ چار باغ ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہے، بیسمنٹ میںلگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دیگر منزلوں کے ساتھ ساتھ متصل وراٹ انٹرنیشنل ہوٹل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس بیسمنٹ کو ہوٹل کے بار کی شکل دے دی گئی تھی۔

ان دونوں ہوٹلوں میں کم و بیش 50مہمان مقیم تھے۔جو ان دونوں ہوٹلوں میں اپنے کمروں میں پھنس گئے تھے جنہیں فائر بریگیڈ کے عملہ نے بچایا۔اگرچہ ساڑھے آٹھ بجے تک آگ پر قابو پالیا گیالیکن اس وقت تک دونوں ہوٹل جل کر راکھ ہو چکے تھے۔

فائر بریگیڈ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ دونوں ہوٹلوں سے 40افراد کو بچا لیا گیا۔لیک 8افراد کو شدید جھلسی حالت میں ٹروما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔بظاہر شارٹ سرکٹ کو اس آتشزدگی کا سبب سمجھاجا رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 5 killed as fire engulfs two hotels in lucknow in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply