دہلی کے دوارکا علاقہ میں48گائیں مردہ پائی گئیں

نئی دہلی:شمال مغربی دہلی کے دوارکا علاقہ کے چھاو¿لہ کے گمن ہیڑا گاو¿ں میں واقع ایک گﺅ شالہ میں جمعہ کے روز 36 مردہ گائیں پائے جانے کے دوسرے روز مزید 12گائے مردہ پائی گئیں جس سے مری ہوئی پائی جانے والی گایوں کی تعداد بڑھ کر48ہو گئی۔

پولس نے بتایا کہ اسے اس بات کی اطلاع دوپہر ساڑھے بارہ بجے ملی تھی ۔ لیکن موقع پر پہنچنے کے باوجود وہاں موجود منتظمین اس اجتماعی ہلاکت کی وجوہ نہیں بتاسکے۔تاہم سمجھا جارہا ہے کہیہ گائیں کسی متعدی بیماری میں مبتلا ہو کر مری ہیں۔

مویشی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بھی جائے وقوعہ پہنچ گئی اور گایوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد موت کاسبب معلوم ہو سکے گا۔دوارکا کے ڈی سی پی نے کہا کہ جیسے ہی ڈاکٹر اپنی رپورٹ دیں گے موجودہ قوانین کے مطابق ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

آچاریہ سشیل گوسادن ٹرسٹ کے زیر انتظام چل رہے ا20ایکڑ کے رقبہ پر محیط اس گﺅ شالہ میں 1400 گائیں ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 48 cows found dead in delhi gaushala in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply