وسطی و مشرقی ہندوستان میں طوفان باد و باراں و آسمانی بجلی کی زد میں آکر44ہلاک

نئی دہلی: وسطی اور مشرقی ہندوستان میں گرج کڑک کے ساتھ طوفان اور بجلی گرنے کے واقعات میں وسطی ہندوستان میں اترپردیش میں اور مشرقی ہند کے جھار کھنڈ اور بہار میں مجموعی طور پر 44افراد ہلاک ہو گئے۔

جھارکھنڈ میں12افراد ہلاک اور28دیگر زخمی ہوئے تو اترپردیش کے مختلف حصوں میں14افراد ہلاک اور6دیگر زخمی ہوگئے۔ کانپور،رائے بریلی، اناؤ، ہردوئی، فرخ آباد اور سیتا پور اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔دوشنبہ کی شب میں اناؤ ضلع کے کچھ علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 5افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔

کانپور اور رائے بریلی سے بھی دو دو افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ جبکہ بہار میں 17افراد ہلاک ہوئے۔جھارکھنڈ میں کم از کم13افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ ہواؤں کے زبردست جھکڑوں کے ساتھ گرج چمک سے جھارکھنڈ کے کئی حصوں میں کافی نقصان ہوا۔ درجنوں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 44 killed in up bihar jharkhand due to thunderstorm lightning in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply