سورت میں پاٹیدار ریزرویشن تحریک کے 40کارکن گرفتار

سورت:گجرات میں انتخابی گہما گہمی کے بیچ ہاردک پٹیل کی قیادت والی” پاٹیدار آرکشن آندولن سمیتی“ نام کی ریزرویشن تحریک کے 40کارکنوں کو اتوار کوسورت میں حکمراں بی جے پی کے ایک پروگرام کے دوران مبینہ طور پر ہنگامہ اور توڑ پھوڑ کرنے کی وجہ سے حراست میں لے لیا گیا۔ حراست میں لئے گئے لوگوں میں ہاردک کے قریبی مانے جانے والے پاٹیدار آرکشن آندولن سمیتی کے مقامی رہنما الپیش کتھیریا بھی شامل ہیں۔واقعہ کے دوران ہاتھا پائی میں زخمی ہوئے ایک سابق کونسلردھنجی چاؤڑاکو اسپتال میں داخل کرانا پڑاہے۔
پولیس نے بتایا کہ پاٹیداروں کا گڑھ تصور کئے جانےوالے موٹا وارچھا علاقہ کے گولڈن سٹی میں بی جے پی کی حکمرانی والی سورت میونسپلٹی کے ایک نئے پارک کے افتتاحی پروگرام میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پہلے سے ہی واٹس ایپ پیغام بھیج کر احتجاج کے لئے جمع ہوئے پاٹیدار آرکشن آندولن سمیتی کے لوگوں نے پروگرام شروع ہوتے ہی نعرے بازی کی اور جلسہ شروع ہونے سے پہلے ہی کرسیاں ہوامیں اچھال دیں اور بعد میں انھیں توڑ دیا۔ پاٹیدار آرکشن آندولن سمیتی کے کارکنوں نے اس سے قبل یہاں بی جے پی کے صدر امت شاہ کے پروگرام میں بھی اسی طرح ہنگامہ کرکے اپنا احتجاج درج کرایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 40 patidar reservation sumiti workers arrested in surat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply