لکھیم پور میں ایک ٹرک آگ تاپ رہے لوگوں پر چڑھ گیا، 4ہلاک

لکھیم پور کھیری:اترپردیش کے لکھیم پور کھیری میں کل رات آگ تاپ رہے سات افراد کو ٹرک نے کچل دیا جس سے چارافراد کی موت ہوگئی اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ رات تقریباً دس بجے مہاراج نگر لودھن پوروا محلے میں سڑک کے کنارے کچھ لوگ ٹھنڈ سے بچنے کےلئےآگ تاپ رہے تھے۔اس دوران ایک تیز رفتار ٹرک نے ان لوگوں کو روند دیا جس سے چار لوگوں کی موت ہوگئی اور تین زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 4 killed in an accident in lakhimpur kheri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply