دہلی کے قرول باغ میں ایک فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی،4ہلاک

نئی دہلی: وسطی دہلی کے زبردست بھیڑ بھاڑ والے تجارتی علاقہ قرول باغ میں ایک فیکٹری میں بھیانک آگ لگ گئی جس میں کم ا زکم4افراد ہلاک ہو گئے۔

فائر بریگیڈ محکمہ کے ایک اہلکار کے مطابق آگ دوپہر 12بج کر 23منٹ پر لگی تھی۔اور فائر بریگیڈکی دو گاڑیان فوری طور پر جائے حادثہ روانہ کر دی گئیں جنہوں نے سخت جدوجہد کے بعدنصف گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ابھی تک آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

واضح ہو کہ کم و بیش ہر سال قرول باغ کی کسی نہ کسی فیکٹری، دکان، گودام اور عمارت میں آتشزدگی کی واردات ہوتی رہی ہے۔اسی سال10فروری2018کو جینز تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے ایک35سالہ شخص ہلاک ہو گیا تھا۔اپریل 2017میںایک دو منزلہ بوسیدہ عمارت میں آگ لگ گئی تھی جس میں دو افراد ہلاک اور دو شدید طور پر جھلس گئے تھے۔

ستمبر2016میں قرول باغ میںہی واقع غفار مارکیٹ میں ایک بھیانک آگ لگ گئی تھی۔مئی2014میں ایک جوتا گودام میں آگ لگ گئی تھی۔ لیکن خوش قسمتی سے اس آتشزدگی میں کوئی جانی نقصان نہیںہوا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 4 dead 1 injured in factor fire in delhi karol bagh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment