مہاراشٹر کے مہابلیشور کے قریب بس کھائی میں جا گری33ہلاک

ممبئی: مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں مہابلیشور کے قریب ایک بس 500فٹ گہری کھائی میں جا گری جس میں کم ا زکم33افراد ہلاک ہو گئے۔موصول اطلاع کے مطابق یہ بس جس میں کم ز کم34 افرراد تھے جو پکنک منانے مہابلیشور جا رہے تھے۔

صرف ایک شخص ہی زندہ بچ کر اوپر آسکا۔ اس کی شناخت پرکاش ساونت کے طور پر کی گئی ہے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق اس بس میں دپولی ایگریکلچر یونیورسٹی کے اسٹاف ممبران تھے ۔جو پکنک منانے کے لیے جارہے تھے۔

علاقہ میںدور افتادہ پہاڑیوں میں خراب مواصلاتی رابطہ اور ویسٹرن گھاٹوں میں زبردست بارشوں سے بچاو¿ کاکام بہت متاثر ہ ہورہاہے۔ این ڈی آر ایف کی ٹیم حادثہ کی خبر ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

اس حادثہ میں زندہ بچا جانے والے زخمی مسافر نے کسی طرح طرح اوپر چڑھ کر حکام کو اس کی اطلاع دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 33 people killed as bus falls into 500 ft deep gorge in raigad district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply