شمالی ہند میںگھنے کہرے کے باعث ٹرین سروس متاثرہونے کا سلسلہ جاری

نئی دہلی: شمالی ہند بشمول قومی دارالخلافہ دہلی میں کہرے کی وجہ سے سفر کا قصد کرنے والوں کو زبردست مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہاہے کیونکہ اس کی وجہ سے تمام خدمات متاثر ہوئی ہیں۔ کہرے کی وجہ سے کم از کم 49ٹرینیں تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ2ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں اور 13ٹرینوں کے اوقات تبدیل کئے گئے ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سوتنتر سینانی ایکسپریس 23، مگدھ ایکسپریس 18 اور پوروا ایکسپریس11گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہے۔ البتہفضائی خدمات پر عام طور پر کوئی خاص اثر نہیں پڑا ہے اور صرف ایک گھریلو پرواز منسوخ ہوئی ہے۔ دہلی میں صبح کم از کم درجہ حرارت 7اعشاریہ 8ڈگری سلسئیس درج کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔
کل صبح اس میں ایک ڈگری کا اضافہ اور گھنا کہرا ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک افسر کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 32 trains delayed 2 cancelled due to fog in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply