بہار میں دو مختلف سڑک حادثات میں32ہلاک

پٹنہ: بہارمیں دو مختلف سڑک حادثات میں32افراد ہلاک ہو گئے ۔پہلا واقعہ جمعرات کی شام میں مظفر پور سے قومی دارالخلافہ دہلی آرہی ایک بس کو اس وقت پیش آیا جب بہار کے ہی مشرقی چمپارن ضلع ہیڈ کوارٹر موتیہاری کے نزدیک کوٹوا علاقہ کے بنگرا میں موگا ہوٹل کے سامنے سے گذرتے ہوئے یہ بس ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں سڑک سے اترکر ایک گہرے کھڈ میں جاگری جس میں 27مسافر زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔ کھڈ میںگرتے ہی بس کی پیٹرول ٹنکی پھٹ گئی اور بس میں آگ لگ گئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ بس آگ کے گولے میں تبدیل ہو گئی۔ اگر راحت اور بچاو¿ کا کام کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بر وقت پہنچ جاتیں تو اتنا زیادہ جانی نقصان نہ ہوا ہوتا لیکن فائر بریگیڈ کی ٹیم پورے ایک گھنٹے بعد جائے وقوعہ پہنچی۔ لیکن اس وقت تک بس پوری طرح جل چکی تھی اور اندر پھنسے 27مسافر زندہ جل کر ہلاک ہو گئے۔بس میں35مسافر اور ایک ڈرائیور ،کنڈکٹر اور کلینر تھا۔ آگ لگتے ہی مسافروں نے ایک ہی گیٹ سے باہر نکلنے کی کوشش کی لیکن صرف 8مسافر ہی کسی طرح جان بچا کر بس سے نکل سکے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حادثہ پر سخت افسوس و صدمہ ظاہر کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور چار چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ دوسرا حادثہ بھاگلپور میں ہوا جہاں شادی کی شاپنگ کر کے بانکا میں واقع اپنے گھر واپس آرہے ایک ہی کنبہ کے 5افراد ا ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ایک ٹاٹا ہائیوا ٹرک نے ان کے آٹو کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ماں بیٹی سمت چار افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔جبکہ چار شدید طور پر زخمی ہو گئے۔یہ حادثہ باراہاٹ تھانہ علاقہ کے مدھو سودن پورکے نزدیک بدھ کی شب گیارہ بجے پیش آیا۔ہلاک شدگان کی 30سالہ سنگیتا دیوی،9سالہ خوشی کماری،22سالہ امن کمار،40سالہ رامانند شاہ اور 32سالہ منٹو شاہ شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 32 dead in twin road accidents in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply