راجستھان میں ہلاکت خیز آندھی سے31افراد ہلاک100سے زائد زخمی، متعدد مکانات گرے

جے پور: راجستھان کے کچھ مقامات پر بدھ کی شب زبردست آندھی آئی جس میں کم از کم31افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔قدرتی آفات و راحت محکمہ کے سکریٹری ہیمنت کمار نے بتایا کہ اس آندھی سے ریاست میں کئی مکانات بھی منہدم ہو گئے اور بجلی کے کئی کھمبے اور درخت اکھڑ گئے ۔جس کی زد میں آکر کئی لوگ ہلاک و زخمی ہو گئے ۔انہو ں نے مزید بتایا کہ تیز آندھی سے بھرت پور ،دھول پور اور الور سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔بھرت پور میں16افراد ہلاک اور32زخمی،دھولپور میں 9افراد ہلاک اور50افراد زخمی اور الور میں 4افراد ہلاک اور 20دیگر زخمی ہو گئے۔ ایک شخص جھنجنو میں اور ایک بیکانیر میں ہلاک ہوا۔یوں تو زخمیوں کے ابتدائی طبی امداد بہم پہنچا کر گھر بھیج دیا گیا جبکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔درں اثنا ریاستی حکومت نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو چار چار لاکھ ، 60فیصد تک زخمی ہوجانے والے زخمیوں کو 2-2لاکھ اور40تا50فیصد تک زخمی ہونے والے زخمیوں کو 60-60ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 31 killed over 100 injured as dust storm wreaks havoc in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment