گجرات میں باراتیوں سے بھرا ٹرک نالے میں جاگرا، 31ہلاک

احمد آباد: گجرات کے رندھورا گاؤں کے قریب راجکوٹ ۔بھاؤ نگر شاہراہ پر60 باراتیوں کو لے کر جانے والا ایک ٹرک پل سے گزرتے ہوئے ایک نالے میں جا گرا جس میں کم از کم31افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایک مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ کلکٹر ہرشد پٹیل نے کہا کہ ہلاک شدگان میں 10خواتین اور پانچ بچے ہیں۔ بھاؤنگر کے پولس سپرنٹنڈنٹ آئی ایم سید کے مطابق اس ٹرک میں انیدا گاؤں سے 60افراد پر مشتملایک بارات بوٹاڈ ضلع جارہی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور نے پل سے گزرتے ہوئے ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی ۔لیکن ٹرک پر قابو نہ رکھ سکا اور ٹرک ریلنگ توڑتے ہوئے نالے میں جا گرا۔ جس میں25افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔
وزیر اعلیٰ گجرات وجے روپانی نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ زخمیوں کو جلد از جلد کسی اچھے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہو۔

Title: at least 31 killed as wedding party truck falls into drain from bridge in gujarat | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply