بنگال کے ہوڑہ ضلع میں بس کھائی میں جاگری،30مسافر زخمی

کلکتہ:ہوڑہ ضلع کے بگنان میں ایک دوسرے سے آگ نکل جانے کی کوشش میں گریا سے مشرقی مدنی پورکے بوگا جانے والی بس کھائی میں گرگئی جس کی وجہ سے 30 مسافر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ سبھی زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کیا گیا۔ ان میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جار ہی ہے۔
یہ حادثہ 6 نمبر قومی شاہراہ پر صبح چھ بجے اس وقت ہوا جب ایک لاری نے پیچھے سے بس کو دھکا ماردیا، مقامی لوگوں نے بس میں پھنسے مسافروں کو باہر نکالا۔ دوسری طرف ندیا ضلع کے حبیب پور میں سائیکل کو ایک لاری نے پیچھے سے دھکا ماردیا۔ یہ حادثہ صبح پانچ بجے پیش آیا۔وہیں رانا گھاٹ سے کرشنا نگر جانے والی لاری نے پیچھے سے سائیکل سوار کو دھکا ماردیا۔اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس واقعہ کے بعد لاری کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

Title: at least 30 injured after bus fell into a gorge in west bengal | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply