شمالی دہلی کے براڑی علاقہ میں گینگ وار،3ہلاک

نئی دہلی:شمالی دہلی کے براڑی کے سنت نگر علاقہ میں دن دھاڑے ہوئی گینگ وار میں ایک خاتون راہگیر سمیت تین افراد ہلاک اور 5دیگر زخمی ہو گئے۔فائرنگ کا تبادلہ بھتہ خوری اور قتل کی وارداتوں میں ملوث دو خونخوار غنڈوں ٹلو اور گوگی گروہ کے درمیان ہوا۔

سینیئر پولس اہلکاروں کے مطابق یہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب ٹلو گینگ کی اسکورپیو گاڑی کو گوگی گینگ کے غنڈوں کی فارچونر کار سے ٹکر لگ گئی۔جس پر دونوں طرف سے اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گئی۔جس میں ٹلو گینگ کا ایک غنڈہ مکیش، ایک گوگی گروہ کا ایک غنڈہ ،جس کی ابھی شناخت نہیں ہو سکی ہے ، اور وہیں سے گذر رہی ایک عورت ہلاک ہو گئی۔

یہ تصادم صبح دس بج کر15منٹ پر ہوا۔گوگی گینگ کے سرغنہ جیتندر گوگی کے سر پر2لاکھ روپے انعام ہے۔ وہ دہلی پولس کی نہایت مطلوب جرائم پیشہ فہرست میں درج ہے۔ان دونوں گروہوں میں 2010میں اس وقت دشمنی ہو گئی تھی جب دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے الیکشن میں طلبا نے الیکشن جیتنے کے لیے دونوں گروہوں کی خدمات حاصل کی تھیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 3 killed in north delhi gang war in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply