پنجاب کے بٹھنڈا میں کانگریس امیدوار کے انتخابی جلسہ کے قریب کار بم دھماکہ،3ہلاک

موڑ منڈی، بھٹنڈا : پنجاب میں ضلع بھٹنڈا کے موڑمنڈی اسمبلی علاقہ کے کانگریسی امیدوار ہرمندر سنگھ جسسی کے انتخابی جلسہ کے نزدیک کل رات بڑا دھماکہ ہوا، جس میں چھ افراد ہلاک اور تقریباً دس دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس ذرائع کے مطابق ہلاک شدگانمیں تین بچے شامل ہیں جو جلسہ کے پنڈال کے نزدیک ہی کھیل رہے تھے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ پولس نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا اور تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولس نے آج صبح تلاشی کے دوران موقع پر ایک بم کو ناکارہ کیا جو کسی وجہ سے پھٹ نہیں سکا تھا۔ اس کے پھٹنے سے بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔
اس حادثے میں ایک گاڑی کے پراخچے اڑ گئے۔پولس کو شک ہے کہ جلسہ گاہ کے قریب کو جو بم دھماکہ ہوا وہ بھی کوکربم تھاجسے ماروتی کار میں رکھا گیا تھا۔

Title: at least 3 killed in car explosion at maur mandi in bathinda | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply