ممبئی میں طوفانی بارشوں کا قہر3ہلاک25 کاروں کو نقصان پہنچا

ممبئی: گذشتہ 24گھنٹے کے دوران ممبئی اور نواحی قصبہ تھانے میں زبردست بارشوں سے کم ا زکم 3افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ نیز کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

موصول اطلاع کے مطابق وڈالا ایسٹ میں انٹاپ ہل علاقہ میں ایک دیوار گر گئی جس سے 15کاروں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد اس کے نیچے دب گئے۔

شہر کے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوجانے ، ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر اور ٹریفک نظام درہم برہم ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے انتباہ دیا ہے کہ 25جون کو تیز سے بہت تیز بارش کا امکان ہے۔24سے 25جون کی صبح تک200ایم ایم بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

دیوار گرنے کا واقعہ ودیا لنکر روڈ پر صبح پونے پانچ بجے پیش آیا۔فائر بریگیڈ اور بی ایم سی کی ٹیمیں بچاو¿ کا کام کرنے کے لیے جائے وقوعہ پہنچ گئیں۔

ممبئی میں میٹرو سنیما ہال کے قریب ایم جی روڈ پر جس پیڑ کے نیچے بارش سے بچنے کے لیے کچھ لوگ کھڑے تھے وہی درخت گر گیا جس میں دو افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 3 killed as rains lash mumbai thane in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply