اترپردیش اور اڑیسہ میں تین ٹرین حادثات ،3ہلاک ، 20کئی زخمی

چترکوٹ:اتر پردیش اور اڑیسہ میں تین ٹرین حادثات ہوئے جس میں کم از کم3افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ اترپردیش میں چترکوٹ کے مانک پور ریلوے اسٹیشن کے پاس ہوا جس میں 12741 واسکوڈی گاما۔ پٹنہ ایکسپریس کے کم از کم 13 ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اس حادثہ میں تین افراد ہلاک اور50دیگر زخمی بتائے جاتے ہیں۔
زخمیوں میں پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔یہ حادثہ جمعہ کو علی الصباح چار بجے اسٹیشنکے پلیٹ فارم نمبر پیش آیا۔جس مٰں ایک ڈبہ پلٹ گیا اور12پٹری سے اتر گئے۔
ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے حادثہ پر گہرا دکھ ظاہر کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کے لئے5لاکھ روپے ، شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو ایک لاکھ روپے اور معمولی طور پر زخمی ہونے ولاوں کو پچاس ہزار روپے کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلیٰ ادتیہ ناتھ یوگی نے بھی ہلاک شدگان کے پسماندگان کو 2لاکھ ، شدید مجروحین کو 50ہزار اور معمولی طور پر زخمیوں کو25ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ آج ہی یو پی کے ہی سہارنپور مین جموں ۔پٹنہ ارچنا ایکسپریس کا انجن چلتی ٹرین کے دوران ٹرین سے الگ ہو گیا ۔لیکن کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ۔
اسی دوران موصول خبر کے مطابق اڑیسہ کے رگھوناتھ پورہ اور گورکھ ناتھ کے درمیان پارا دیپ سے کٹک جانے والی ایکمال گاڑی پٹریوں سے اتر گئی۔تاہم اس میں بھی وئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر جار کر دیے ہیں۔
الہٰ آباد:0532-1072,0532-2408149,2408128, 2407353۔مرزا پور:05442-1072,05442-220095, 220096 اور چنار : 05443-1072, 05443-222487,222137,290049۔

Title: at least 3 dead several injured as vasco da gama patna express derailment | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply