آندھرا ۔اڑیسہ سرحد پرمسلح تصادم میں23 ماؤ باغی ہلاک

حیدرآباد:آندھراپردیش۔اڈیشہ کی سرحد کے قریب پیش آئے انکاونٹر میں 23ماؤ باغی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک سدگان میں17مرد اور چھ عورتیں ہیں۔یہ انکاونٹر پیر کو علی الصباح پیش آیا۔
اے او بی علاقہ سے دس کلو میٹر کی دوری پر اڈیشہ ریاست کے ملکان گر ی ضلع کے راماگروہا جنگلاتی علاقہ میں یہ انکاونٹرہوا۔ ماونوازوں کی موجودگی کی اطلاع پاکر گرے ہاونڈس کے دستوں نے اس علاقہ کا محاصرہ کرتے ہوئے تلاشی مہم چلائی۔اس تلاشی مہم کے دوران ان کا سامنا ماؤ باغیوںسے ہوگیا جس کے بعد ماؤ باغیوںاور گرے ہاونڈس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس فائرنگ میں23 ماؤ باغی ہلاک ہوگئے اور گرے ہاونڈس کے دو کانسٹبل زخمی ہوگئے جن کو علاج کے لیے فوری طورپر ہیلی کاپٹر سے وشاکھا پٹنم کے کنگ جارج اسپتال منتقل کردیا گیا۔مقامی واقعہ سے تین اے کے 47، بھاری اسلحہ ضبط کیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ انکاونٹرجس مقام پر پیش آیا اس کے قریب میں ہی ماؤ باغیوںکا علاقہ ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 23 maoists killed 2 constables injured in encounter at malkangiri district in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply