پرتاپ گڑھ : قرض کی ایک بھی قسط جمع کر نے کی غلطی کرنے والے کسان کاقرض معاف نہیں کیا جائے گا

پرتاپ گڑھ: (یواین آئی) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے کاشتکاروں پر اس وقت” اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا“ مثال صادق آگئی جب ان کاشتکاروں کا قرض معاف کرنے سے انکار کر دیا گیا جنہوں نے دیانتداری سے کام لیتے ہوئے اپنے قرض کی ایک قسط بھی ادا کر دی ہو۔
قرض معافی منصوبہ کی فہرست میں شامل 21478 کسانوں کوقرض معافی سے اس لیے محروم کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے قرض کے قسط کی ادائیگی کرکے غلطی کی ہے۔ اب وہی کسان قرض معافی منصوبہ سے مستفید ہوں گے جنہوں نے قرض لینے کے بعد ایک بھی قسط کی ادائیگی نہیں کی ہے ۔ ضلع زراعت افسر ڈاکٹر اشونی سنگھ کے بموجب ضلع کے 21478 کسان ایسے ہیں جو بینکوں سے فصلی قرض لینے کے بعد اپنی قسط کی ادائیگی کر رہے ہیں۔
جس کے سبب ایسے کسانوں کو قرض معافی منصوبہ سے باہر کر دیا گیا ہے۔جبکہ قرض معافی منصوبہ کے حصار میں انہی کسانوں کو لیا گیا ہے جنہوں نے قرض لینے کے بعد ایک بھی قسط جمع نہیں کی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 21478 farmers will not be benefitted from loan waving scheme in in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply