مدھیہ پردیش میں باراتیوں کو لے جارہا ٹرک سون ندی میں جا گرا ،21ہلاک

بھوپال: گذشتہ شب مدھیہ پردیش کے سیڈھی گاؤں میں باراتیوں سے بھرا ایک ٹرک پل سے گر گیا جس میں کم از کم 21باراتی ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں انہیں ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ کلکٹر اور ڈسٹرکٹ پولس سربراہ جائے حادثہ پہنچ گئے اور ریسکیوآپریشن کی نگرانی شروع کر دی۔صیڈھی ڈسٹرکٹ کلکٹر دلیپ کمار نے ہلاک شدگان کی تعداد کی تصدیق کر دی۔ یہ حادثہ باہری تھانے علاقہ میں امریلی کے قریب جوگداہا پل پر ہوا۔ٹرک پل کی ریلنگ توڑتا ہوا 70فٹ نیچے خشک دریا میں گرا تھا جس کی وجہ سے پتھریلی زمین سے ٹکرا کر ٹرک بری طرح پچک گیا۔
حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 2لاکھ روپے اور فی زخمی50ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ سیڈھی میں دریائے سون پر جوگداہ پل پر اس اندوہناک سانحہ پر انہیں بہت دکھ ہے اور وہ خدا سے ہلاک شدگان کی روح کو سکون اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 21 killed as mini truck carrying marriage party falls off sone river bridge in madhya pradesh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply