بہار کے مظفر پور ضلع میں زہریلا پرساد کھانے سے 21 بیمار

مظفرپور:بہار میں مظفرپور ضلع کے موتی پور تھانہ علاقے میں کل رات رہریلا پرساد کھانے سے 21لوگ بیمار ہوگئے جن میں زیادہ تربچے شامل ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ برجی گاؤں کے رہنے والے سیتارام سہنی کے یہاں پوجا کے بعد پرساد بانٹا گیا۔پرساد کھانے کے بعد تقریباً 21لوگوں کو الٹی دست اور پیٹ درد کی شکایت کے بعد موتی پور پرائمری ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایاگیا۔بیمار لوگوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ان میں سے ایک سال کے بچے روشن کی نازک حالت کے پیش نظر اسے شری کرشن میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے۔اس دوران پی ایچ سی انچارج ڈاکٹر رادھے شیام سنگھ نے بیمار لوگوں کی حالت کو مستحکم بتایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پرساد کا نمونہ جانچ کےلئے رکھ لیا گیا ہے۔

Title: at least 21 fall ill after eating prasad in bihar | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply