ہماچل پردیش میں اسکولی بس کھائی میں جاگری29بچے اور ڈرائیور ہلاک

دھرم شالہ : تقریباً 29اسکولی بچے اس وقت ہلاک ہو گئے جب ایک اسکول بس جس میں وہ سوار تھے پیر کی سہ پہر میں ایک 200فٹ گہری کھائی میں جا گری ۔
یہ حادثہ ہماچل پردیش میں نور پور قصبہ سے 12کلومیٹر کی دوری پر نور پور چمبا روڈپر گورچل گاؤں کے قریب تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے تمام بچے اسی علاقہ میں واقع رام سنگھ پٹھانیہ میموریل اسکول کے تھے ۔
یہ بس اسکول سے بچوں کو لے کر گھر چھوڑنے جارہی تھی۔ہلاک شدگان میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے جس کی شناخت67سالہ مدن لال کے طور پر کی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 20 kids dead as school bus rolls down gorge in himachal in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply