بہار میں بس حادثہ 20 سے زیادہ بس مسافر زخمی

پٹنہ: (یو این ائی)بہار میں پٹنہ ضلع کے خسرو پورتھانہ علاقے میں آج مسافروں سے بھری ایک پرائیوٹ بس کے پلٹ جانے سے بیس سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔
پولس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مسافروں کو لے کر شیخ پورہ سے پٹنہ آنے والی پرائیویٹ بس قومی شاہراہ پر کٹونا گاؤں کے قریب سڑک کے کنارے پلٹ گئی اس حادثے میں کچھ خواتین سمیت بیس سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔سبھی کو نالندہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔ پولس نے بس کو ضبط کرلیا ہے

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 20 injured in bus accident near patna in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply