کیرل میں طوفانی بارشوں ، سیلاب اور چٹانیں کھسکنے سے20ہلاک

کوچی:کیرل میں چٹانیں پھسلنے، سیلاب یا بارش سے وابستہ دیگر حادثات میں کم و بیش 20افراد ہلاک ہو گئے۔ کوچی ہوائی اڈے پر اترنے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

کیونکہ ہوائی اڈے کے نزدیک سے بہنے والادریائے پیریار زبردست طغیانی پر ہے اور ایڈوکی ڈیم کے کھل جانے سے اس میں پانی کی سطح اور بڑھ جانا متوقع ہے۔

اگرڈیم کھولنے کے بعد پانی کی سطح خطرے کے نشان تک ہی رہتی ہے تو پانی چھوڑنے کے لیے مزید شٹر اٹھا دیے جائیں گے۔1992میں جب آخری بار ایڈوکی ڈیم کھولا گیا تھا تو پیریار کے بہت سے قریبی ساحلی نشیبی علاقوں میں سیلاب آگیا تھا۔

اسے ذہن میں رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ان نشیبی علاقوں سے لوگوں کو دوسری جگہ منتقل کر دیا۔وزیر اعلیٰ پینارائی وجئین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ صورت حال نہایت خراب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے فوج اور بحریہ اور نیشنل ڈزاسٹر رسپونس فورس کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: at least 20 dead as rains lash kerala in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply