راجستھان میں دو سڑک حادثات میں19ہلاک 18زخمی

جے پور: راجستھان میں بدھ کے روز دو مختلف سڑک حادثات میں کم از کم19افراد ہلاک اور 18دیگر زخمی ہو گئے۔پہلا حادثہ قومی شاہراہ11پر اس وقت پیش آیا جب راجستھان پبلک ٹرانسپورٹ سروس کی ایک بس مخالف سمت سے آنے والے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔
ٹکر اتنی شدید تھی کہ 11افراد کی موقع پر ہی موت وقع ہو گئی۔ اس حادثہ میں12مسافر زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ڈرائیور نے ایک دوسری بس کو اوور ٹیک کرنےکی کوشش کی ۔
لیکن مخالف سمت سے تیز رفتر سے آنے والے ٹرک سے بس کو نہ بچا سکا۔ہلاک شدگان میں سے8کی شناخت برکت علی، منی رام، سراج الدین،نوپارام، راجندر، گوپی رام، شکیل اور سریندر کے طور پر کی گئی ہے۔
ایک دوسرے حادثہ میںجو جے پور ضلع کے رینوال میں پیش آیاایک ٹیمپو ٹرک کی زد میں آگیا جس میں 8افراد ہلاک اور6دیگر زخمی ہو گئے۔
ہلاک شدگان کی شناخت پپو پریک، 36سالہ محمد علی،45سالہ شریف،35سالہ شمع بانو،56سالہ گلشن بانو،35سالہ فیروز ،9سالہ ریحان اور3سالہ آہل کے طور پرکی گئی ہے۔یہ لوگ چومو قصبہ میںایک شادی میں شرکت کر کے لوٹ رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 19 killed 18 injured in two separate road accidents rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply