مہاراشٹر میں ممبئی بنگلور شاہراہ پر سڑک حادثہ،18 ہلاک15زخمی

نئی دہلی: ابھی ہماچل پردیش میں کھائی میں بس گر جانے سے 30اسکولی بچوں کے ہلاک ہوجانے کے دلخراش سانحہ کو چند گھنٹے بھی نہیں گذرے تھے کہ مہاراشٹر کے ستارہ ضلع میں ممبئی بنگلور شاہراہ پرایک زبردست سڑک حادثہ میں کم از کم18افراد ہلاک اور15دیگر زخمی ہوگئے۔
یہ حادثہ منگل کو علی الصباح ساڑھے چار بجے اس وقت پیش آیا جب ضلع کے کھمباٹکی گھاٹ سیکشن پر ایک ٹرک جس میں تقریباً35افراد سوار تھے ایک بیریکیڈ سے ٹکرا کر پلٹ گیا۔ٹیمپو میں کرناٹک کے بیجا پور سے آنے والے مزدور سوار تھے جو پنے کے شیروال علاقہ میں کسی عمارت کی تعمیر اتی کام کے لیے لے جائے جارہے تھے۔
جس وقت حادثہ ہوا تو یہ تمام مزدور گہری نیند میں تھے۔ستارہ پولس کے صپرنٹنڈنٹ سندیپ پاٹل کے مطابق بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرائیور پر غنودگی طاری ہوگئی ہو گی اور ٹرک بیریکیڈسے ٹکرا کر پلٹ گیا ہو گا۔
چونکہ گھاٹ سیکشن پر انگریزی کے حرف ’ایس‘ کی شکل میں موڑ تھااور عالم غنودگی میں ڈرائیور ٹرک کے اسٹیرنگ وہیل پر قابو نہ رکھ سکا ہوگا اور یہ حادثہ ہو گیا۔

Title: at least 18 killed 20 injured in major accident on pune satara highway | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply