اترپردیش کے باغپت کشتی حادثہ میں 22 ہلاک متعدد لاپتہ

باغپت: اترپردیش کے باغپت شہر کوتوالی علاقے میں کاٹھا گاؤں کے پاس آج صبح جمنا ندی میں ایک کشتی کے پلٹنے سے اس میں سوار کم از کم 22 افراد کی موت ہوگئی جبکہ کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ باغپت کوتوالی کے تھانہ انچارج ہریندر شرما نے بتایا کہ کاٹھا گاؤں کے تقریباً 35 لوگ کشتی پر سوار ہوکر اپنے کھیتوں میں جارہے تھے۔
صبح تقریباً ساڑھے سات بجے اچانک کشی پلٹ گئی جس سے بیشتر لوگ جمنا میں ڈوب گئے۔ انہوں نے بتایا کہ 22 لاشیں اب تک ندی سے نکال لی گئی ہیں۔ غیر سرکاری طور پر کشتی میں 35 افراد سے زیادہ سوار تھے۔ انہوں نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے غوطہ خوروں کو لگایا گیا ہے۔ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔
لوگوں کے علاوہ کھاد اور بورے بھی لدے ہوئے تھے۔ مرنے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کشتی پلٹنے کے بعددس افراد تیر کر باہر آگئے۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 18 dead as boat capsizes in yamuna river in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply