اترپردیش کے مین پوری میں بس پلٹ گئی ،17ہلاک ،20زخمی

لکھنؤ: اترپردیش کے شہر مین پوری میں ایک بس بدھ کو علی الصباح اس وقت زبردست حادثہ کا شکار ہو گئی جب وہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی جس میںکم ا زکم 17افراد ہلاک اور20دیگر زخمی ہو گئے۔

مین پوری کے ایڈیشنل پولس سپرنٹندنٹ اوم پرکاش سنگھ کے مطابق حادثہ کی شکار اس بس میں کم و بیش70مسافر تھے اور یہ راجستھان کے دارالخلافہ جے پور سے فرخ آباد جا رہی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے مین پوری ۔اٹاوہ روڈ پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے تقریباً25کلومیٹر دور واقع تیرتھ پور گاؤں میں پہنچتے ہی یہ بس ڈیوئیڈر سے ٹکرا کرپلٹ گئی۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک بس کے اندر سے جو زندہ و مردہ حالت میں نکالے گئے ہیں ان میں سے17مردہ اور20زندہ مگر زخمی ہیں۔ان زخمیوں کو سیفئی کے ایک اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔

پولس نے ابھی ہلاک شدگان کی شناخت نہیں کی ہے ۔ہلاک شدگان میںایک خاتون بھی شامل ہے۔اے ایس پی نے یہ بھی بتایا کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر وہ ہیں جو گرمی کے باعث ٹھنڈی ہوا میں سونے کے لیے بس کی چھت پر سو رہے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 17 killed as bus hits divider overturns in u p s mainpuri in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment