مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع میں بس تالاب میں جا گری17ہلاک

رتلام: مدھیہ پردیش کے رتلام ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 10 کلومیٹر دور نیمچ سڑک پر ناملی کے نزدیک آج ایک مسافر بس بے قابو ہوکر تالاب میں گر گئی جس میں17 مسافر ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے ۔
البتہ پانچ مسافروں کو بچا لیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ جائے حادثہ پر سینئر پولیس اور افسران کی نگرانی میں راحت و بچاؤ کا کام دوپہر بارہ بجے کے بعد بھی جاری تھا۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کو خارج از امکان نہیں بتایا گیا ہے ۔
کیونکہ لاپتہ مسافروں کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں لگ سکا ہے۔بس میں جو ناملی سے رتلام ضلع کے ہی جاورا کے لئے روانہ ہوئی تھی 50 مسافر سوارتھے۔ اندازہ ہے کہ تالاب میں تقریباً 20 سے 30 فٹ کی گہرائی تک پانی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 17 confirmed dead as bus falls into gorge in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply