گجرات میں شادی کا کھانا کھانے کے بعد 150 لوگ بیمار

گاندھی نگر: گجرات میں ضلع گاندھی نگر کے اڈالج تھانہ علاقہ کے اونوارسد گاؤں میں کل دیر رات ایک شادی کی تقریب میں کھانے کے بعد تقریبا 150 لوگ بیمار ہو گئے۔
پولس نے بتایا کہ گاؤں کے سریش بھائی گووندبھائی پٹیل کے بیٹے مولک کی شادی کے بعد گاؤں میں ہی اومیا ماتا کی وادی میں ریسیپشن کے کھانے کے بعد تقریبا 150 لوگ بیمار ہو گئے۔ الٹی اور دست کی شکایت کے بعد ان میں سے 144 کو یہاں سول اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اسپتال کے ڈاکٹر آر ایچ چوہان نے بتایا کہ ان میں سے 70 کی حالت میں بہتری ہونے پر انہیں جلد اسپتال سے چھٹی دے دی جائے گی جبکہ دیگر 74 کا علاج جاری رہے گا۔ پولس نے بتایا کہ اس معاملے میں چھان بین کی جا رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 150 guests suffer food poisoning in gujarat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply