ہندوستان کی جوابی کارروائی میں 15پاکستانی رینجرس ہلاک:بی ایس ایف

جموں: جنگ بندی کی خلاف ورزی کر تے ہوئےبین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں ہندستانی سیکورٹی فورسیز کی کارروائی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستانیینجرز کے تقریباً 15 اہلکار مارے گئے۔
بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف)کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ارون کمار نے آج بتایا کہ اگرچہ حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ جوابی کارروائی میں کتنے پاکستانی رینجر مارے گئے ہیں کیونکہ اس کی ابھی توثیق نہیں ہوپائی ہے لیکن اندازہ ہے کہ ہندوستانی فورسز کی کارروائی میں کم از کم 15 رینجروں کے ہلاک ہونے کی امکان ہے۔
بی ایس ایف کے افسر نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا ہندوستانی فوج نے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 15 pakistani rangers killed in retaliatory firing along international border bsf in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply