مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں3ماہ کے دوران سوائن فلو سے 15 ہلاک

اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں اس سال یکم جنوری سے 15 اپریل تک سوائن فلو سے 15 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ڈسٹرکٹ سول سرجن دفتر کے ذرائع کے مطابق ضلع میں 15 لوگوں کی موت سوائین فلو کے مرض سے ہوئی ہے جن میں سے چھ افراد دیگر اضلاع سے یہاں سرکاری اسپتال میں علاج کے لئے لائے گئے تھے۔
انہوں نے کہا اس وقت یہاں کے سوائن فلو کے خصوصی وارڈ میں سات مریضوں کا علاج چل رہا ہے جن میں سے ایک سوائن فلو متاثرہ پایا گیا ہے باقی چھ کے بھی سوائن فلو میں مبتلا ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے 15 اپریل کے درمیان 50 لوگ سوائن فلو سے متاثر پائے گئے جن میں سے 15 کی موت ہو گئی ہے۔ مرنے والوں میں سے نو لوگ اورنگ آباد اور چھ دیگر اضلاع کے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 15 die from swine flu in aurangabad in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply