بہارسڑک حادثہ میں14 افراد ہلاک

مظفرپور:بہار میں مظفر پور ضلع کے احیاپور تھانے علاقے میں بس اور آٹو رکشا کے درمیان ہو ئی ٹکر میں تین خواتین سمیت14افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔
پولس نے بتایا کہ سیتامڑھی سے مظفر پور آرہی ایک پرائیویٹ بس نے جھپہا گاؤں کے نزدیک مخالف سمت سے آ رہے ایک آٹو رکشا کو زوردار ٹکر ماردی، اس حادثہ میں دس لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ چار دیگر بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ اس سے قبل خبروں میں بتایا گیا تھا کہ 9افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو شری کرشنا میڈیکل کالج اسپتال میں بھرتی کرادیا گیا ہے جہاں بیشتر کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اس لیے ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
نتیش حکومت نے حادثہ کے ہلاک شدگان کے لواحقین کو4لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان کیا ہے۔یہ حادثہ مظفر پورا-سیتا مڑھی شاہراہ پر جھافان میں واقع سی آر پی ایف کیمپ کے قریب پیش آیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 14 killed in bihar road accident in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply